(24نیوز)امریکا اور اتحادیوں سمیت 65 ملکوں نے کہاہے کہ افغانستان سے نکلنے کے خواہش مند لوگوں کو جانے کی اجازت دی جائے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکا اور اتحادیوں سمیت 65 ملکوں نے افغانستان کی موجودہ صورتحال پر دستخط شدہ مشترکہ بیان جاری کردیا۔امریکی محکمہ خارجہ نے اتحادیوں کی جانب سے دستخط شدہ بیان جاری کیا، جس میں کہا گیا کہ افغانستان سے جانے کے خواہشمند افغانیوں اور غیر ملکیوں کو نو روکا جائے۔امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ انسانی زندگی کے تحفظ کے ذمہ دار اور جوابدہ افغانستان میں طاقت اور اختیارات رکھنے والے ہیں۔
ادھرامریکی حکام نے کہاہے کہ افغانستان میں 48 گھنٹوں میں چھ ہزار امریکی فوجی تعینات کئے جائیں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی وزارت دفاع اور وزارت خارجہ کی جانب سے جاری مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ کابل ایئر پورٹ کو محفوظ رکھنے کی کوششیں جاری ہیں، امریکی و اتحادی عسکری اور سول عملے کا بحفاظت انخلا چاہتے ہیں۔
امریکی حکام کا کہنا تھا کہ افغانستان کا ایئر ٹریفک کنٹرول بھی سنبھال لیا جائے گا، افغانستان میں امریکی شہریوں اور افغان اسٹاف کو فیملیز سمیت ملک سے نکالا جائے گا۔یہ بھی کہا گیا کہ خصوصی ویزے کے حامل افغان شہریوں کو بھی جلد نکالا جائے گا، خصوصی ویزے کے حامل 2ہزار افغان شہریوں کو امریکا منتقل کیا جا چکا ہے۔امریکی حکام کا کہنا تھا کہ سکیورٹی کلیئرنس والے افغان شہریوں کو بھی جلد منتقل کر دیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں۔گلو کا ر شہزا د رائے نے فٹنس کا راز کھول دیا
افغانستان سے نکلنے کے خواہشمند لوگوں کو جانے کی اجازت دی جائے۔امریکا
Aug 16, 2021 | 21:16:PM