(24نیوز)افغانستان کی دن بدن تیزی سے بدلتی صورتحال اور خطہ میں مختلف قیاس آرائیوں اور وزیر اعظم کی زیر صدارت افغانستان کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے قومی سلامتی کونسل کے اجلاس کے ممکنہ فیصلوں پر سرمایہ کار تذبذب کا شکار رہے جس کی وجہ سے پاکستان اسٹاک مارکیٹ پیر کو مندی کی لپیٹ میں آگئی اور کے ایس ای100انڈیکس 47ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد سے گر کر 46900پوائنٹس کی کم سطح پر آگیا۔
کاروباری مندی کے سبب مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے55ارب روپے ڈوب گئے جبکہ70فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو کے ایس ای100انڈیکس میں 257.05پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس سے انڈیکس 47169.84پوائنٹس سے گھٹ کر 46912.79پوائنٹس ہو گیا اسی طرح 73.08پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای30انڈیکس 18855.25پوائنٹس سے کم ہو کر 18782.17پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 32269.46پوائنٹس سے کم ہو کر 32052.33پوائنٹس پر آگیا ۔
مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 55ارب15کروڑ19لاکھ80ہزار857روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 82کھرب57ارب 95کروڑ8لاکھ 93ہزار415روپے سے کم ہو کر 82کھرب2ارب 79کروڑ89لاکھ 12ہزار558روپے ہو گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو 10ارب روپے مالیت کے 25کروڑ18لاکھ 7ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ گذشتہ جمعہ کو 9ارب روپے مالیت کے 21کروڑ33لاکھ 62ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو مجموعی طور پر 470کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 120کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،329میں کمی اور 21کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاظ سے ورلڈ کال ٹیلی کام 2کروڑ22لاکھ ،ٹیلی کارڈ لمیٹڈ 1کروڑ93لاکھ ،ٹی آر جی پاک لمیٹڈ 1کروڑ37لاکھ ،ازگارڈ نائن 1کروڑ32لاکھ اور ٹریٹ کارپوریشن 1کروڑ26لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے ۔
قیمتوں میں اتار چڑھا کے اعتبار سے ٹری پیک فلمز کے حصص کی قیمت میں 14.87روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے اسکے حصص کی قیمت بڑھ کر 227.68روپے ہو گئی اسی طرح12.45روپے کے اضافے سے ٹنڈیلیاں والا شوگرکے حصص کی قیمت بڑھ کر 183.95روپے ہو گئی جبکہ وائتھ پاک لمیٹڈ کے بھا میں 151.31روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے اسکے حصص کی قیمت گھٹ کر 1866.19روپے ہو گئی اسی طرح 90.99روپے کی کمی سے نیلسے پاکستان ایکس ڈی کا بھا کم ہو کر 5760.01روپے ہو گئی ۔
یہ بھی پڑھیں۔شر دھا کپو ر نےصا رفین کےدل جیت لئے۔۔ویڈیو وا ئرل
بازار حصص میں مندی ۔سرمایہ کاروں کے55ارب ڈوب گئے
Aug 16, 2021 | 22:27:PM