(ما نیٹر نگ ڈیسک) ریپر آندرے رومیل ینگ جو ڈاکٹر درے کےنا م سے مشہو ر ہیں، نے بڑی بیٹی لا تانیا کو گھر سے کیا نکال دیا کہ اس پر مصیبتو ں کے پہا ڑ کھڑے ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق لاتانیا کے والد ڈاکٹر درے دنیا کے چوتھے امیر ترین ریپر ہیں۔ ان کے اثاثوں کا تخمینہ 800 ملین ڈالرے زائد لگایا گیا ہے۔انہو ں نے جنوری میں اپنی 38 سالہ بڑی بیٹی لاتانیا ینگ کو بے دخل کر کے اس کی ہر قسم کی امداد روک دی تھی۔ اس کے بعد لاتانیا فوڈ ڈلیوری کمپنی ڈور ڈیش کیلئے کام کرنے پر مجبور ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں:جنت مرزا کا نیا اندازدیکھ کر مداح حیران۔۔ تصاویر منظرعام پر
لاتانیا نے چندے کی مہم شروع کی ہے اور کہا ہے کہ وہ اپنے چار بچوں کے ساتھ اپنی کار میں زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں ۔ ان کے پاس رہنے کو کوئی گھر نہیں ہے اس لیے انہیں 50 ہزار ڈالر کی ضرورت ہے تاکہ وہ اپنے بچوں کیلئے چھت کا انتظام کرسکیں۔
یہ بھی پڑھیں:شر دھا کپو ر نےصا رفین کےدل جیت لئے۔۔ویڈیو وا ئرل