کابل : غیرملکی خاتون صحافی کی برقع پہن کر رپورٹنگ، تصاویر وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)غیر ملکی خاتون صحافی کی برقع پہن کر رپورٹنگ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔
طالبان کے قبضے کے بعد اس وقت دنیا بھر کی نظریں افغانستان پر لگی ہیں اور ہر صحافی اپنی جان پر کھیل کر وہاں سے خبریں بھیج رہے ہیں۔سی این این کی خاتون رپورٹر کلاریسا وارڈ برقع پہن کر کابل میں رپورٹنگ کر رہی ہیں اور ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہی ہیں۔
رپورٹر کلاریسا وارڈ کالے رنگ کا برقع اور سکارف پہنے طالبان کے ساتھ موجود ہیں https://t.co/HNqQ8vIkIO pic.twitter.com/NnmYlZiZQw
— افغان اردو (@AfghanUrdu) August 16, 2021
وہ سی این این کیلئے سڑکوں پر عوام اور طالبان کے ساتھ بات چیت کر رہی ہیں۔ کلاریسا وارڈ نے اپنے چینل کے ذریعے شہر کے حالات سے آگاہ کیا۔
خاتون رپورٹر نے سیاہ رنگ کا برقع پہن رکھا ہے اور مختلف مقامات سے رپورٹس بھیج رہی ہیں۔ افغان طالبان کے آنے کے بعد کابل کی کیا صورتحال ہے سی این این کی خاتون رپورٹر نے آنکھوں دیکھا حال بتایا۔برقع میں ملبوس سی این این کی رپورٹر نے شہر کے مختلف علاقوں کا چکر لگایا۔
فتح پر خوشی سے سرشار طالبان شہر کی سڑکوں پر گشت کرتے دکھائی دیئے۔ افغان صدارتی محل اور امریکی سفارتخانے کا کنٹرول بھی ان کے ہاتھ میں ہے۔
کلاریسا وارڈ نے رپورٹ دی کہ طالبان جنگجوؤں نے امریکہ کے خلاف نعرے بھی لگائے۔ شہریوں کے ساتھ ان کا رویہ دوستانہ ہے اور عوام ان کے ساتھ تصویریں بھی بنوا رہے ہیں۔سی این این کی خاتون رپورٹر کے مطابق طالبان جنگجوؤں کا کہنا تھا کہ صورتحال قابو میں ہے۔ کسی کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔خاتون رپورٹر کے مطابق انہیں دیکھ کر طالبان جنگجو تھوڑا پریشان دکھائی دیئے تاہم انہیں کوریج سے نہیں روکا۔
یہ بھی پڑھیں: اشرف غنی ڈالروں سے بھری 4 گاڑیوں اور ہیلی کاپٹر لیکر فرار ہوئے : روسی سفارتخانے کا انکشاف