لاہور سے کراچی جانیوالی بس کو بڑا حادثہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)لاہور سے کراچی جانیوالی سلیپر بس بہاولپور کے قریب بڑے حادثہ کا شکار ہوگئی ۔بس میں سوار 20 مسافر جاں بحق ،متعدد زخمی ہوگئے۔
موٹروے ایم 5 پر بہاولپور کے قریب لاہور سے کراچی آنے والی سلیپر بس میں ٹینکر سے تصادم کے بعد آگ لگ گئی۔حادثے کے مقام پر موٹروے ایم 5 کئی گھنٹے بند رہی۔
موٹروے حکام کے مطابق ملتان سکھر موٹروے پر ڈائیو سلیپر بس تیز رفتاری کے دوران ایک آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق تصادم کے نتیجے میں آئل ٹینکر اور بس کو آگ لگ گئی۔ترجمان موٹروے کے مطابق جلتی ہوئی گاڑیوں سے بیشتر مسافروں کو زندہ نکالا گیا اور انہیں فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ امدادی ٹیموں کو آگ بجھانے میں کئی گھنٹے لگے۔
ترجمان کے مطابق آئی جی خالد محمود کی ہدایات پر موٹروے پولیس نے ایمرجنسی کراسسز سنٹر بنا دیا ہے۔ ہنگامی کارروائی کے دوران ڈی آئی جی شاہد جواد موقع پر موجود تھے۔ موٹروے پولیس نے جلتی بس 9 مسافروں کو باحفاظت نکال لیا تھا،پولیس نے ڈیڈ باڈیز اور زخمیوں کو نزدیک کے اسپتال پہنچایا۔
لاہور سے رپورٹس کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی بس 2009 ماڈل کی تھی جو ڈائیوو کمپنی کے تحت چلتی تھی۔ سلیپر بس لاہور سے کراچی کیلئے رات 9 بجے روانہ ہوئی۔ بس میں دو ڈرائیور سوار تھے۔ تمام اسٹاف نے سکھر میں تبدیل ہونا تھا۔ بس میں کل 24 مسافر سوار تھے۔ جن میں سے دو مسافروں نے حیدرآباد اترنا تھا جبکہ 22 مسافروں نے کراچی جانا تھا۔
لاہور سے ڈائیوو بس سروس کمپنی ذرائع کے مطابق تین افراد انس شاہد اور اشرف کے ٹکٹ ایک ساتھ بُک کرائے گئے تھے۔ عدیل اور شاہد کے نام پر تین تین ٹکٹ بُک ہیں۔ایک مسافر شاہد یعقوب کے نام پر چار ٹکٹ بُک کرائے گئے۔ حاشر احمد، حسن اور عبدالنافع کے نام پر دو دو ٹکٹ بُک کرائے گئے۔کمپنی ذرائع کے مطابق نوید اشرف، محمد عرفان، زاہد، محمد مدثر، محمداحمد اور ریاض کے نام پر بھی ایک ایک ٹکٹ بُک ہے۔
ڈائیوو کمپنی کی سلیپر بس کے 22 مسافروں نے لاہور سے کراچی پہنچنا تھا جبکہ دو مسافروں عثمان اور رئیس نے حیدر آباد اترنا تھا۔