بھارتی طیارہ کراچی کیوں اترا؟ بڑی وجہ سامنے آگئی

Aug 16, 2022 | 09:51:AM
24نیوز,بھارت , کراچی ایئرپورٹ , گلوبل بمبارڈیئر G5
کیپشن: طیارہ(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)بھارت سے آنے والے خصوصی طیارے کی کراچی ایئرپورٹ پر لینڈنگ۔بھارتی طیارہ کراچی کیوں اترا؟ بڑی وجہ سامنے آگئی 

خصوصی طیارہ کراچی ایرپورٹ سے 12 مسافروں کو لیکر روانہ،ذرائع کے مطابق خصوصی طیارہ راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے کراچی ایئرپورٹ پہنچا ،بھارتی شہر حیدرآباد دکن سے آنے والا  خصوصی طیارہ کراچی ایرپورٹ سے مسافروں کو لیکر دبئی روانہ ہوا۔
  ضرور پڑھیں :لاہور سے کراچی جانیوالی بس کو بڑا حادثہ
بھارت سے آنے والا خصوصی طیارہ گلوبل بمبارڈیئر G5 ہے، بھارت سے آنے والا خصوصی طیارے نے دوپہر 12:10 بجے کراچی ایرپورٹ پر لینڈ کیا، خصوصی طیارے میں 12 مسافروں کو سوار کرنے کے بعد کپتان طیارے کو لیکر دبئی روانہ ہوا،12 مسافروں میں دو غیر ملکی مسافر بھی سوار ہو ئے۔

 مسافروں میں محمد عثمان عالم، عباد بنٹوری ،زینب راٹھور،یاسر حبیب ،عمر علی منصور،خالد قاسم ، روہن ظفر سوبانی،محمد یوسف عالم ،حماد مقصود اسماعیل، الماس مقبول اور دو امریکی شہری فاطمہ اور مقصود اسماعیل شامل تھے ۔  ایوی ایشن ذرائع کے مطابق یہ بین الاقوامی چارٹر پرواز تھی، بھارت سے آمد کے سوا اور کوئی تعلق نہیں۔