(24 نیوز) کورونا وائرس کی چھٹی لہر میں تیزی آنے لگی، مزید 8 افراد جان کی بازی ہار گئے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 2.29 ریکارڈ کی گئی۔
قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 12 ہزار273 ٹیسٹ کئے گئے جس میں 358 افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جبکہ 165 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے،کورونا سے جاں بحق ہونے والوں میں 6 افراد کا تعلق سندھ، ایک اسلام آباد اور ایک کے پی کے کا رہائشی تھا۔
قومی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق ملک میں سب سے زیادہ کیسز کی شرح بہاولپور میں 9 اعشاریہ تین چھ فیصد سامنے آئی جبکہ میر پور آزاد کشمیر میں شرح 7 فیصد ،لاہور 5.97 ، اسلام آباد میں 5.56 فیصد ریکارڈ کی گئی۔