(24 نیوز)حکومتی کوششوں سے روپے نے جان پکڑ لی ،ڈالر بے جان ہونے لگا ۔
انٹربینک میں ڈالر 1 روپے 48 پیسے سستا ہوگیا ،انٹربینک میں ڈالر 213 روپے کی سطح سے بھی نیچے آگیا ،انٹربینک میں ڈالر 213.98 روپے سے گھٹ کر 212.50 روپے تک گرگیا ۔
انٹربینک میں ڈالر 239.94 روپے کی بلند سطح سے اب تک 27 روپے 44 پیسے سستا ہوچکا ہے ،ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومت کا درآمدات کو محدود کرنے کے اقدامات اثرا دیکھانے لگے ،درآمدی بل کم ہونے سے روپے کی قدر میں مزید بہتری ہوگی ،اسٹیٹ بینک کے سکٹ اقدامات کی وجہ سے بھی روپے کی قدر میں بہتری ہورہی ہے۔