گاڑیوں کی قیمتوں میں حیرت انگیز کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)ڈالر سستا ہونے کے اثرات آنے لگے ۔گاڑیوں کی قیمتوں میں حیرت انگیز کمی کردی گئی ۔
ٹویوٹا نے مختلف ماڈلز پر 3.30 لاکھ روپے سے 11.40 لاکھ روپے تک کمی کردی ،کورولا 1.6 کی قیمت میں 3.30 لاکھ سے 3.60 روپے تک کمی کردی ۔کورولا 1.8 کی قیمت میں 4.10 لاکھ سے 4.40 روپے تک کمی ہوگئی ،یارس 1.3 کی قیمت میں 2.60 لاکھ سے 2.80لاکھ روپے کمی کردی گئی۔
ضرور پڑھیں: روپے نے جان پکڑ لی،ڈالر لیرولیر
یارس 1.5 کے ماڈل پر 3 لاکھ سے 3.10 روپے تک کمی کردی ،ریو کے مختلف ماڈلز پر 6.50 روپے سے 7.50 لاکھ روپے تک کمی کردی گئی ،ریو روکو کی قیمت میں 8.20 لاکھ روپے تک کمی کردی گئی
فورچیونر پیٹرول کی قیمت میں 9.10 لاکھ روپے سے 10.20 روپے تک کمی کردی گئی ،فورچیونر ڈیزل کی قیمت میں 11 لاکھ سے 11.40 لاکھ روپے تک کمی کردی گئی۔
ڈالر کی مسلسل بڑھتی قیمتوں پر انڈس موٹر نے مختلف ماڈل کی گاڑیاں پر 9 لاکھ سے 31.50 لاکھ روپے تک کا اضافہ کردیا تھا،ڈالر سستا ہونے پر ٹویوٹا انڈس موٹرز نے گاڑیوں کی قیمت میں کمی کا اعلان کیا ہے۔نئی قیمت کا اطلاق 15 اگست 2022 سے ہوگا ۔