ٹرین پر سفر کرنے والوں کیلئے بری خبر

Aug 16, 2022 | 12:18:PM
پاکستان ریلوے,کراچی اور لاہور,پاک بزنس ایکسپریس
کیپشن: فائل فوٹو: ریلوے اسٹیشن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کراچی اور لاہور کے درمیان سفر کرنے والوں کیلئے بُری خبر، پاک بزنس ایکسپریس کو آج دونوں جانب سے معطل کردیا گیا۔

ریلوے حکام کی جانب سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق ٹرین کو ناگزیر وجوہات کی وجہ سے بیک وقت دونوں طرف سے معطل کیا گیا ہے، پاک بزنس ایکسپریس کے دونوں جانب کے مسافروں کو دوسری گاڑیوں میں ایڈجسٹ کیا جائے گا اور جو مسافر سفر نہیں کرنا چاہتے وہ مکمل ریفنڈ بھی لے سکیں گے۔