ٹرین پر سفر کرنے والوں کیلئے بری خبر

Aug 16, 2022 | 12:18:PM

(24نیوز)کراچی اور لاہور کے درمیان سفر کرنے والوں کیلئے بُری خبر، پاک بزنس ایکسپریس کو آج دونوں جانب سے معطل کردیا گیا۔

ریلوے حکام کی جانب سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق ٹرین کو ناگزیر وجوہات کی وجہ سے بیک وقت دونوں طرف سے معطل کیا گیا ہے، پاک بزنس ایکسپریس کے دونوں جانب کے مسافروں کو دوسری گاڑیوں میں ایڈجسٹ کیا جائے گا اور جو مسافر سفر نہیں کرنا چاہتے وہ مکمل ریفنڈ بھی لے سکیں گے۔

مزیدخبریں