پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ,لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک ) پیٹرولیم مصنوعات کے حالیہ اضافے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق جوڈیشل ایکٹوزم پینل نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی وساطت سے متفرق درخواست دائر کی ،درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہو رہی ہیں۔
درخواست گزار کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگا، حکومت سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت حالیہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو کالعدم قرار دے،مہنگائی سے ہر کوئی پریشانی میں مبتلا ہے۔
خیال رہے کہ حکومت نے گزشتہ شب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کردیاتھا،پٹرول کی قیمت میں 6 روپے 72 پیسے فی لٹر اضافہ کردیا گیاجس سے پٹرول کی نئی قیمت 233 روپے 91 پیسے فی لٹر ہو گئی جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 51 پیسے فی لٹر کمی کی گئی ہے، ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 244 روپے 44 پیسے فی لٹر ہو گئی۔
اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک روپے 67 پیسے فی لٹر کمی کی گئی جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 199 روپے 40 پیسے ہو گئی جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 43 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے، نئی قیمت 191 روپے 75 پیسے ہو گئی۔وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔
یہ بھی پڑھیں: بارشیں، تیز ہوائیں،محکمہ موسمیات نے خبر دار کر دیا