(ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق نےتحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کیس میں محفوظ فیصلہ سنادیا ، اسلام آباد ہائی کورٹ نےسیشن جج کو جسمانی ریمانڈ کی نظرثانی درخواست دوبارہ سننے کا حکم دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کی درخواست منظور کی،عدالت نے فیصلہ میں کہا ہے کہ جوڈیشل مجسٹریٹ کے آرڈر کے خلاف درخواست قابل سماعت ہے۔ سیشن کورٹ دوبارہ درخواست سنے چاہتے ہیں کہ میرٹ پر فیصلہ کیا جائے۔
خیال رہے کہ پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کا میڈیکل کروایا گیا تھا۔ پولیس ذرائع کے مطابق پمز ہسپتال میں 3 رکنی میڈیکل بورڈ نے شہباز گل کا میڈیکل کیا تھا جس کی رپورٹ پولیس کو موصول ہوگئی ، میڈیکل رپورٹ میں شہباز گل پر کسی قسم کا تشدد ثابت نہیں ہوا اور انہیں صحت مند قرار دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ق لیگ انٹرا پارٹی الیکشن کیس، چودھری شجاعت مشکل میں، الیکشن کمیشن سے خبر آگئی
شہباز گل کے وکیل نے الزام عائد کیا تھا کہ پولیس نے دوران حراست ان کے مؤکل پر تشدد کیا ہے۔ تاہم میڈیکل رپورٹ میں ان کے دعوے کی نفی ہوگئی تھی انہیں طبی معائنے کیلئے اسلام آباد پولیس نے لیجانا تھا۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کی ہدایات کی روشنی میں اڈیالہ جیل حکام اسلام آباد پولیس سے تعاون نہیں کررہے جبکہ شہباز گل بھی اسلام آباد پولیس کے ساتھ جانے سے گریزاں ہیں۔ شہباز گل کو میڈیکل کروانے کیلئے اسلام آباد کے پمز ہسپتال میں منتقل کیا جانا تھا جو کہ تاحال ممکن نہیں ہوسکا ہے،اس حوالے سے اڈیالہ جیل انتظامیہ نے کہا کہ شہباز گل کو اسلام آباد منتقل نہیں کیا جارہا۔
یہ بھی پڑھیں: ق لیگ انٹرا پارٹی الیکشن کیس،الیکشن کمیشن سے اہم خبر آ گئی