مشاورت مکمل ،حمزہ شہباز کو پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف بنانے کا فیصلہ

Aug 16, 2022 | 14:57:PM

 (ویب ڈیسک)مسلم لیگ  ن کی اعلیٰ قیادت نے حمزہ شہباز کو پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف بنانے کا فیصلہ کرلیا،فیصلے پر مسلم لیگ ن نے اتحادی جماعتوں سے بھی مشاورت مکمل کرلی ، پارلیمانی پارٹی کی جانب سے فیصلے کی توثیق بھی کردی گئی۔

ن لیگی ذرائع کے مطابق  مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی میں حمزہ شہباز کو قائد حزب اختلاف بنانے کا متفقہ فیصلہ کیا گیا،پنجاب اسمبلی میں آج باضابطہ طور پر حمزہ شہباز کا نام پیش کئے جانے کا امکان ہے،مسلم لیگ ن  پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کی اکثریتی جماعت ہے۔ اتحادی بھی حمزہ شہباز کے نام پر رضا مند ہوگئے۔

خیال رہے کہ  پنجاب اسمبلی کے ایوان میں ارکان کی کل تعداد 371 ہے۔ پنجاب میں اس وقت سامنے آنے والی پارٹی پوزیشن کے مطابق  پی ٹی آئی کے اسمبلی میں پہلے 163 ارکان تھے لیکن ضمنی الیکشن میں 15 نشستیں حاصل کرنے سے اس کے ارکان کی تعداد 178 ہوگئی ،پنجاب میں پی ٹی آئی کی اتحادی جماعت (ق) لیگ کے کل 10 ارکان ہیں جس کے بعد دونوں جماعتوں کے پنجاب اسمبلی میں اس وقت مجموعی طور پر 188 ارکان ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شہباز گل کیس میں بڑی  پیشرفت ،عدالت کا بڑا فیصلہ  آ گیا

مزیدخبریں