اسلام آباد میں افسوسناک واقعہ ،پوری قوم کے سر شرم سے جھک گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)وفاقی دارلحکومت میں افسوسناک واقعہ ،پوری قوم کے سر شرم سے جھک گئے،وفاقی پولیس بھی جاگ گئی ۔واقعہ کا نوٹس لے لیا ۔
اسلام آباد میں جشن آزادی کے موقع پر غیرملکی خواتین کو ہراساں کرنے کے معاملے کا آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خان نے سختی سے نوٹس لے لیا۔شکر پڑیاں میں گزشتہ روز غیرملکی خواتین سیاح کو ہراساں کیا گیا جس کا آئی جی نے نوٹس لیا اور اب واقعے کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
Boys misbehaving with foreign tourists on the occasion of #Pakistan's #IndependenceDay in Shakarparian, #Islamabad. Authorities must identify and punish the culprits. @ICT_Police pic.twitter.com/9cRdPntMS2
— Islamabad Updates (@IslamabadViews) August 15, 2022
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی شناخت کے لیے نادرا کی خدمات لے لی گئیں، تمام ملزمان کو شناخت کرکے گرفتار کیا جائے گا۔کیس کو ڈی آئی جی آپریشنز سہیل ظفر چٹھہ خود سپروائز کریں گے، یہ ایک افسوس ناک اور مجرمانہ فعل ہے اور ہر طبقہ فکر کے لوگوں کو اس کی بھرپور مذمت کرنے کی ضرورت ہے۔