ٹک ٹاک کا نیا دلچسپ فیچر متعارف

Aug 16, 2022 | 16:13:PM

(ویب ڈیسک) ٹک ٹاک نے مصنوعی ذہانت سے الفاظ کو تصویری شکل میں ڈھالنے والا دلچسپ فیچر متعارف کروادیا۔

ویڈیو شئیرنگ پلیٹ فارم نے حال ہی اے آئی گرین اسکرین کے نام سے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے جس کے ذریعے محض لکھ کر ایک تصویر بنانا ممکن ہے۔

اس فیچر کے ذریعے ٹک ٹاک صارفین اپنی پسند کی تصویر محض لکھ کر تیار کرسکتے ہیں جس کو کسی بھی ویڈیو کے پس منظر میں استعمال کیا جاسکے گا۔

ٹک ٹاک کا یہ اے آئی سسٹم ابھی ابتدائی مراحل میں ہے جو پیچیدہ تصاویر تیار نہیں کرسکتا۔

مزیدخبریں