وفاقی کابینہ نے10 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وفاقی کابینہ نے 10 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دے دی۔
تفصیلات کے مطابق 10 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دے دی گئی ،10 میں سے 2 نیب جبکہ 8 افراد کے نام سیکیورٹی اداروں کی سفارش پر ڈالے گئے۔برطانیہ نیشنل کرائم ایجنسی سے آنے والی 50 ملین پونڈ رقم بحریہ ٹاون کو ادائیگی کے کیس کے معاملے کی تحقیقات میں ملوث دو افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالے گئے ہیں جبکہ وفاقی حکومت نے شہزاد اکبر اور بیرسٹر ضیاالمصطفیٰ نسیم کے نام ای سی ایل میں ڈال دیئے۔
کابینہ کی منظوری کے بعد وزارت داخلہ نے نام ای سی ایل میں ڈال دیئے ۔ ذرائع کے مطابق شہزاد اکبر ملک سے باہر ہیں اور اگر وہ کسی مقدمے میں مطلوب ہوئے تو ان کو واپسی پر گرفتار کیا جا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:عمران خان کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئیں