(24نیوز)وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے شہباز گل پر تشدد سے متعلق عمران خان کے بیان کی نفی کردی ہے، ہاشم ڈوگر نے کہا کہ شہباز گل بالکل ٹھیک ہے انہیں برہنہ کرکے تشدد کرنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی اڈیالہ جیل کے دورے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے کہا کہ شہباز گل فیڈرل کا کیس ہے ،اڈیالہ جیل انتظامیہ صرف انکی کسٹوڈین ہے، شہباز گل سے کافی سارے لوگوں کی ملاقات ہوئی ہے، کسی بھی جیل میں کسی بھی قیدی پر تشدد ہوگا اسکی باقائدہ انکوائری ہوگی۔ان کا کہناتھا کہ عمران خان سے خود ملوں گا انہیں شہباز گل کی صحت بارے آگاہ کروں گا، ان کا کہناتھا کہ شہباز گل کے بیان کی حمایت نہیں کرتا ۔
وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے مزید کہا کہ شہباز گل سے ملاقات ہوئی ہے وہ بلکل ٹھیک ہیں ان کو برہنہ کرکے تشدد کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ،شہباز گل سمیت کسی قیدی کو کوئی انگلی نہیں لگا سکتا، 25 مئی کے دن جنہوں نے قانون توڑا ہے اور اپنے اختیارات سے تجاوز کیا ہے انکے خلاف کاروائی ہوگی۔
انہوں نے مزید کہاکہ پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کی ایک ماہ کی سزا کم کرنے کا اعلان کرتا ہوں جس کی منظوری کو زیر اعلٰی پنجاب سے لی جائے گی، جیلوں میں خواتین قیدیوں کے لئے فیملی رومز بنائینگے، پنجاب میں 50 ہزار اے زائد قیدی ہیں قیدیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے، جیل خانہ جات فورس کیلئے ایگزیکٹیو الاو¿نس بھی دینگے۔
یہ بھی پڑھیں:وفاقی کابینہ نے10 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دیدی
شہباز گل پر تشدد کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ، وزیرداخلہ پنجاب
Aug 16, 2022 | 19:18:PM