(24 نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا رات گئے شاہدرہ ہسپتال کا دورہ، طبی سہولیات کی فراہمی پر اطمینان کا اظہار،اوور چارجنگ کی شکایات پر پارکنگ کا ٹھیکہ منسوخ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے رات گئے شاہدرہ ہسپتال کا دورہ کیا،وارڈز میں اے سی آن، ڈاکٹرز اور نرسزکی موجودگی پر وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے صورتحال میں بہتری پر اطمینان کا اظہار کیا،وزیر اعلیٰ پنجاب نے ایمرجنسی، بچہ ایمرجنسی اور دیگر وارڈز کا معائنہ کیا، مریضوں اور تیمارداروں سے ملاقات کی ،وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے مریضوں اور تیمارداروں سے طبی سہولتوں اور مفت ادویات کی دستیابی کے بارے دریافت کیا،مریضوں اور تیمارداروں نے شاہدرہ ہسپتال میں طبی سہولتوں اور مفت ادویات کی فراہمی پر اطمینان کا اظہارکیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ شاہدرہ ہسپتال کی صورتحال میں بہت بہتری آئی ہے،ہسپتال انتظامیہ اور ڈاکٹرز نے محنت کی اور اس کا اچھا رزلٹ آیا،وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے کارڈیالوجی روم کےلئے الگ جگہ مخصوص کرنے کی ہدایت کی،وزیراعلیٰ محسن نقوی نے اوور چارجنگ کی شکایات پر پارکنگ کا ٹھیکہ منسوخ کرکے انتظام لاہور پارکنگ کمپنی کے سپرد کرنے کا حکم دیدیا۔
دریں اثنا وزیر اعلیٰ پنجاب شاہدرہ فلائی اوور منصوبہ پہنچ گئے،وزیر اعلیٰ نے منصوبہ کو بروقت مکمل کرنے کی ہدایات کیں،منصوبہ کے درمیان سے گزرنے والی ٹریفک کو جلد از جلد ڈایورٹ کرنے کے احکامات جاری کئے۔
وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہاکہ کمشنر، سی سی پی او اور سی ٹی او ٹریفک ڈایورٹ کروانے کیلئے اقدامات کریں،کمشنر لاہور اور سی سی پی او روزانہ کی بنیادوں پر منصوبہ کا دورہ کریں،وزیر اعلیٰ نے منصوبہ کے سائیڈ ورک کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایات کیں۔
وزیر اعلیٰ محسن نقوی کا رات گئے شاہدرہ ہسپتال کا دورہ ، سہولیات کی فراہمی اظہار اطمینان
Aug 16, 2023 | 00:39:AM
This browser does not support the video element.