پٹرول 300 روپے فی لِٹر ؟عام آدمی کی زندگی پر کیا اثرات پڑیں گے؟تہلکہ خیز انکشافات
Stay tuned with 24 News HD Android App
پچھلے چند برس سے ترقی پذیر ملکوں میں خصوصاً محنت کش ومزدور مسلسل بڑھتی مہنگائی اور کام کٹھن بنا دینے والے مسائل وحالات سے پریشان ہیں۔مہنگائی نے اہل پاکستان کو خاص نشانہ بنایا۔حتی کہ جاری مالی سال مہنگائی میں اضافے کے پچھلے سارے ریکارڈ ٹوٹ گئے۔اس وقت پاکستان کا شمار دنیا کے ان پندرہ ملکوں میں ہوتا ہے۔جہاں مہنگائی نے سب سے زیادہ عوام کو بوکھلا رکھا ہے اور وہ بہت پریشان ہیں۔پاکستان میں پٹرول، ڈیزل، گیس اور مٹی کے تیل کی قیمت بہت بڑھ چکی کیونکہ بیشتر ایندھن درآمد ہوتا ہے۔مقامی قدرتی گیس کی قیمت میں بھی ازحد اضافہ کیا جا چکا۔ ٹرانسپورٹ سے لے کر کارخانوں اور دفاتر تک، قومی معیشت کا ہر شعبہ ایندھن پر انحصار کرتا ہے، اسی لیے اس کے مہنگا ہونے پر ہر شے کی لاگت بڑھ جاتی ہے۔لیکن پاکستان مین حکومت چاہے منتخب ہو یا نگران وہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھاتے زرا نہین ہچکچاتی،ڈالر کی قیمت میں اضافہ کیوں کیا گیا؟ کیا پٹرول 300 روپے فی لِٹر ہوجائے گا؟عام آدمی کی زندگی پر کیا اثرات پڑیں گے؟پروگرام’10تک ‘میں میزبان ریحان طارق کی خبر نے سب کو ہِلاکر رکھ دیا ۔دیکھیے یہ ویڈیو