پولیس نے عمران خان کے گھر کے دروازے کیوں توڑے؟بشریٰ بی بی نے مزاحمت کیوں کی؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)پیالے میں پوٹلی، پوٹلی میں راکھ، راکھ میں تعویز، پی ٹی آئی چیئرمین عمران کو گرفتار کرنیوالے ڈی آئی جی نے انٹرویو میں بھانڈا پھوڑ دیا ۔
عمران خان کو گرفتار کرنے والے ڈی آئی جی لاہور عمران کشور نےنجی ٹی وی کو انٹرویو میں بتایا کہ جب گرفتاری کے احکامات ملنے پر وہ زمان پارک پہنچے تو بند دروازے کھولے نہیں گئے جس کے باعث پولیس کو دروازے توڑنے پڑے۔
انہوں نے بتایا کہ ایک پیالے میں رکھی پوٹلی کی راکھ میں پڑے تعویز کو چھونے لگے تو بشریٰ بی بی نے مزاحمت کی اور بولیں کہ آپ ان کو نہ چھیڑیں، یہ مقدس چیزیں ہیں۔
ڈی آئی جی عمران کشور کے مطابق بشریٰ بی بی نے پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی بھی کی، یہ بھی کہا کہ پولیس والے ہیں پیسے ڈھونڈنے آئے ہوں گے۔
ضرور پڑھیں :پٹرول 300 روپے فی لِٹر ؟عام آدمی کی زندگی پر کیا اثرات پڑیں گے؟تہلکہ خیز انکشافات
خیال رہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں عدالت نے 5 اگست کو 3 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سز اسنائی تھی اور اسی روز عمران خان کو زمان پارک سے گرفتار کر کے اٹک جیل منتقل کر دیا گیا تھا۔