پرویزالہیٰ کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست کا تحریری حکم جاری

Aug 16, 2023 | 10:49:AM

(ویب ڈیسک)احتساب عدالت لاہور نےسابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالہیٰ کے جسمانی ریمانڈکی درخواست کا تحریری حکم جاری کر دیا۔

تحریری حکم میں کہا گیا کہ انصاف کے مطابق پرویزالہیٰ کو6 روزہ جسمانی ریمانڈ پرنیب کے حوالے کیا جاتا ہے،آئندہ سماعت پرتفتیشی افسررپورٹ عدالت پیش میں کرے،تحریری حکم میں کہاگیاکہ پرویزالہیٰ کو21 اگست کوعدالت کے روبرو پیش کیا جائے،پرویزالہیٰ کےکچھ شریک ملزم نیب کے پاس جسمانی ریمانڈ پرہیں۔

ریکارڈ کےمطابق پرویزالہی کے خلاف انکوائری کو 9 جون کو اپ گریڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ،شہریوں کا رد عمل بھی آ گیا

مزیدخبریں