ڈالر بلدیوں پر،روپے پر شدید دباؤ ، انٹر بینک کے بعد اوپن مارکیٹ سے بھی بڑی خبر آ گئی

Aug 16, 2023 | 11:54:AM
ڈالر بلدیوں پر،روپے پر شدید دباؤ ، انٹر بینک کے بعد اوپن مارکیٹ سے بھی بڑی خبر آ گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)روپے کی بے قدر جاری،انٹر بینک میں ڈالر 2 روپے 99  پیسے  مہنگا ہوگیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 2 روپے مزید مہنگا ہوگیا۔ 
انٹر بینک میں ڈالر 294  روپے سے بھی تجاوز کرگیا،انٹر بینک میں ڈالر 291.51 روپے سے بڑھ کر 294.50 روپے  پر جا پہنچا، ماہرین  کا کہنا ہے کہ درآمدی بل کی طلب پر روپے پر شدید دباؤ ہے ،دو روز میں انٹر بینک میں امریکی ڈالر 6 روپے مہنگا ہوچکا ہے۔

اوپن مارکیٹ میں یورو 2 روپے اضافے سے 327 روپے کا ہوگیا،اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاونڈ 50 پیسے اضافے سے 380.50 روپے پر پہنچ گیا،اوپن مارکیٹ میں امارتی درہم 83.50 روپے پر برقرار ہے،اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال 20 پیسے مہنگا ہوکر 80.20 روپے پر پہنچ گیا۔

گزشتہ روزانٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالرکی قیمت 288.49 روپے سے بڑھ کر 291.51 روپے تھی،سٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ روزامریکی کرنسی کے علاوہ سعودی ریال کی قیمت 77 روپے، ملائیشین رنگٹ کی قیمت 62 روپے اور یورو کی قیمت 318 روپے ریکارڈ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے ’’بڑی خوشخبری‘‘

دوسری جانب فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے صدر ملک محمد بوستان نے کہا ہے کہ درآمدی کنٹینرز رُکے ہوئے تھے جو اب کلیئر ہوئے اس لئے بھی ڈالر کی قیمت بڑھی ہے۔

ملک بوستان کا کہنا ہے کہ ملک کی معیشت کو بہتر کرنے کے لئے سخت فیصلے کرنا ہوں گے۔