عمران خان کی درخواست غیرمؤثر ،چیف جسٹس نے حکم جاری کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(امانت گشکوری)سپریم کورٹ نے حلقہ این اے 131 لاہور میں دوبارہ گنتی کے معاملے پر پی ٹی آئی کے چیئرمین کی درخواست غیر مؤثر ہونے پر نمٹا دی۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے سماعت کی،چیف جسٹس نے وکیل بابر اعوان سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ دوبارہ گنتی کی اپیل تو اب غیرمؤثر ہو چکی۔
وکیل بابر اعوان نے جواب دیا کہ جی سر بلکل غیرمؤثر ہو چکی ہے، اجازت دیں تو معاملہ پر چیئرمین پی ٹی آئی سے نئی ہدایات لے لوں،چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی تحلیل ہو چکی ہے، اسمبلی تحلیل کے بعد اس معاملے پر مزید کیا ہو سکتا ہے، اب نئے انتخابات کا انتظار کرنا چاہیے،چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ نئے انتخابات کا تو ہمیں بھی بے صبری سے انتظار ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کی سنی گئی،اہم رہنماؤں کو رہا کرنے کا حکم
خیال رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے این اے131 میں دوبارہ گنتی کے خلاف اپیل دائر کر رکھی تھی۔