(ویب ڈیسک)عالمی مارکیٹ میں ایک ماہ کے دوران خام تیل کی قیمت میں 12ڈالر فی بیرل اضافہ ہوگیا۔
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں ایک ماہ کے دوران 37 روپے 45 پیسے اضافہ ہوا، ایک ماہ کے دوران ڈیزل کی قیمت 40 روپے فی لیٹر سے زیادہ بڑھی،مٹی کا تیل 53روپے مہنگا کیا گیا جبکہ ڈیزل پرعالمی ٹیکس میں 6 روپے فی لیٹراضافہ ہوا ،پیٹرول پرعالمی ٹیکس 3 روپے فی لیٹر بڑھا ہے۔
پیٹرول اور ڈیزل کے پریمیم میں بھی اضافہ ہوا ہے، پیٹرول پرفی لیٹر 95 روپے کے مجموعی ٹیکسزعائد کئے گئے، ڈیزل پرفی لیٹر92 روپے کے ٹیکسز ہیں۔
پاکستان میں پیٹرول کی اصل قمیت 195 روپے لیٹربنتی ہے جبکہ ڈیزل کی اصل قیمت 201روپے فی لیٹر ہے۔
خیال رہے کہ دو دن قبل عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی تھی، برنٹ آئل مارکیٹ میں آج ایک فیصد کمی کے بعد خام تیل کی قیمت 85.74 ڈالر فی بیرل ہوگئی تھی جبکہ امریکی خام تیل 1.3 فیصد کم ہو کر 82.12 ڈالر فی بیرل رہا۔
یہ بھی پڑھیں: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ،شہریوں کا رد عمل بھی آ گیا