استحکام پاکستان پارٹی کی طاقت میں مزید اضافہ،اہم رہنماؤں نے شمولیت اختیار کر لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)استحکام پاکستان پارٹی کی طاقت میں مزید اضافہ ہو گیا،بلدیاتی نمائندوں اور سماجی کارکنوں نے آئی پی پی میں شمولیت اختیار کر لی۔
آئی پی پی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں سابق بلدیاتی نمائندوں نے سینئر رہنما آئی پی پی میاں خالد محمود کے ساتھ ملاقات کی،سابق نائب ناظم مقصود لاہوری اور سابق ناظم باؤ جاوید طارق ملاقات میں شریک تھے۔
سابق چیئرمین ملک جاوید یوسف ، سماجی رہنما ڈاکٹر یونس نے بھی میاں خالد محمود سے ملاقات کی،مقصود لاہوری، باؤ جاوید طارق، ملک جاوید یوسف اور ڈاکٹر یونس نےآئی پی پی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔
میاں خالد محمود نے پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے رہنماؤں کو خوش آمدید کہا،ان کا کہنا تھا کہ آئی پی پی میں شمولیت پر مقامی رہنماؤں کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔
میاں خالد محمود نے شمولیت اختیار کرنے والے رہنماؤں کو پارٹی پرچم کے مفلر بھی پہنائے۔
یہ بھی پڑھیں: پیٹرول کی قیمت میں 37 روپے 45 پیسے اضافہ