(ویب ڈیسک)کویتی دینار کاروپے کے مقابلے میں ریکارڈ،ایک دینار کتنے کا ہے؟۔
ڈالر کی طرح دوسرے ممالک کی کرنسیز پاکستانی روپے کے مقابلے میں روز بروز مہنگی ہوتی جارہی ہیں۔کویتی دیناراس وقت اپنی بلندیوں کو چھو رہا ہے، بروز بدھ 16 اگست 2023 کو ایک کویتی دینار کی قیمت 947.31 پاکستانی روپیہ کے برابر رہی ۔
کویتی دینار (KWD) سے پاکستانی روپے (PKR) کے لیے اختتامی انٹربینک ایکسچینج ریٹ اسٹیٹ بینک آف پاکستان (SBP) ہر کاروباری دن (پیر سے جمعہ) کے اختتام پر فراہم کرتا ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ انٹربینک ریٹس عام طور پر پاکستان بھر میں بینکوں اور فارن ایکسچینج کمپنیوں کی طرف سے فراہم کردہ اوپن مارکیٹ ریٹ سے کم ہوتے ہیں۔
کرنسی صرف تبادلے کا ذریعہ نہیں ہے یہ کسی ملک کی معاشی طاقت اور استحکام کی عکاسی کرتا ہے۔ کرنسی کی طاقت سے مراد دوسری کرنسی کے سلسلے میں ایک کرنسی کی قدر ہے۔ یہ اکثر شرح مبادلہ کا استعمال کرتے ہوئے ماپا جاتا ہے، جہاں ایک کرنسی کا دوسری سے موازنہ کیا جاتا ہے۔ ایک مضبوط کرنسی اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ وہ بین الاقوامی سطح پر کسی دوسری کرنسی یا سامان یا خدمات کو خرید سکتی ہے۔دنیا کی ٹاپ 10 مضبوط ترین کرنسی کی فہرست میں کویت دینار دنیا کی سب سے مضبوط کرنسی ہے جس کی قیمت امریکی ڈالر میں 3.26 ہے۔
مزید پڑھیں: عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں 12 ڈالر فی بیرل اضافہ
دوسری جانب روپے کی بے قدر ی جاری ہے،نگران حکومت کے 2 روزمیں ڈالراوپن مارکیٹ میں 9 اورانٹربینک میں 7 روپے مہنگا ہوگیا۔ انٹربینک میں ڈالر 295 روپے 50 پیسے پرپہنچ گیا۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر 305 روپے پرجا پہنچا۔
اوپن مارکیٹ میں یورو 2 روپے اضافے سے 327 روپے کا ہوگیا۔اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاونڈ 50 پیسے اضافے سے 380.50 روپے پر پہنچ گیا،اوپن مارکیٹ میں امارتی درہم 83.50 روپے پر برقرار ہے،اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال 20 پیسے مہنگا ہوکر 80.20 روپے پر پہنچ گیا ہے۔