ّ(24 نیوز) ڈالر کے بعد سونے کی قیمت میں دوسرے روز بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ، جس کی وجہ سے فی تولہ سونے کی قیمت میں 900 روپے اضافہ ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل مارکیٹ میں 2 ڈالر کے اضافے سے 1905 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 900 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد سونے کی نئی قیمت 2 لاکھ 23 ہزار 800 روپے ہو گئی۔
اس کے ساتھ 10گرام سونے کی قیمت 771 روپے اضافے سے 1لاکھ 91ہزار 872روپے ہو گئی ہے جبکہ فی تولہ چاندی 2750 روپے برقرار ہے۔