نگران وزیراعلیٰ پنجاب اورنج لائن ٹرین کا دورہ، طلباء کے مفت سفر کیلئے سفارشات طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی نے اورنج لائن میٹرو ٹرین پر انارکلی سے علی ٹاؤن تک سفر کیا اور سروس و انتظامات کا جائزہ لیا۔
وزیراعلیٰ نے سفر کیلئے ٹوکن خود اپنی جیب سے خریدا، سفر کے دوران انہوں نے مسافروں سے سہولیات کے بارے میں پوچھ گچھ کی۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے لکشمی چوک ٹرین اسٹیشن پر واش رومز کی صفائی پر تحفظات کا اظہار کیا اور ٹوکن مشینیں خراب ہونے پر بھی اظہار ناراضگی کیا، اس حوالے سے سیکرٹری ٹرانسپورٹ کو ہدایات جاری کیں۔
@24newshdofficial #24news #mohsinnaqvi #imrankhan #nawazsharif #shahbazshar #fypシ #fyp #foryou #foryoupage #viral #trending #capcut #tiktok ♬ original sound - 24newshdofficial
وزیراعلیٰ نے اورنج لائن ٹرین اسٹیشن پر واش رومز میں پانی کی سہولیات نہ ہونے کا بھی نوٹس لیا اور تمام واش رومز کو فوری طور پر آپریشنل کروانے کا حکم دیا۔
اس موقع پر مسافروں نے ٹکٹ اجراء کاؤنٹر پر رش بڑھنے کی شکایت بھی کی جس کے حل کیلئے وزیراعلیٰ نے فوراً اقدامات کا حکم دیا۔
محسن نقوی نے طلبہ کیلئے میٹرو بس اور اورنج لائن ٹرین میں سروس مفت کرنے کے حوالے سے سیکرٹری ٹرانسپورٹ سے سفارشات طلب کرلیں جبکہ اورنج لائن ٹرین میں خواتین کیلئے ڈبے بڑھانے کا جائزہ لینے کی ہدایات بھی جاری کردیں۔
اس موقع پر مسافروں نے وزیراعلیٰ پنجاب کے ساتھ تصاویر اور سیلفیز بھی بنوائیں۔