(عیسیٰ ترین) نگران وزیر اعلیٰ کی نامزدگی کے لئے اپوزیشن نے پارلیمانی کمیٹی کیلئے3 نام تجویزکر دئیے ہیں۔
نگران وزیر اعلی کی نامزدگی کے لئے اپوزیشن نے پارلیمانی کمیٹی کیلئے 3 نام تجویزکر دئیے، پارلیمانی کمیٹی کیلئے حاجی محمد نواز کاکڑ، حاجی عبدالواحد صدیقی اور میر یونس زھری کے نام دیئے گئے ہیں، حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے نام سپیکر بلوچستان اسمبلی کو بھجوا دیئےگئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:سکولوں کی مالی مشکلات ختم، حکومت نے بڑا اعلان قدم اٹھا لیا
خیال رہے کہ قومی اسمبلی اور سندھ اسمبلی کے بعد بلوچستان اسمبلی بھی تحلیل کردی گئی تھی۔ گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی جانب سے بھیجی گئی اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط کرکے بلوچستان اسمبلی تحلیل کردی تھی۔
واضح رہے کہ وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے آئینی مدت پوری ہونے پر آئین کے آرٹیکل 112 ون کے تحت اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط کردیے تھے اور سمری گورنر ہاؤس بھجوادی تھی۔ نئے نگراں سیٹ اپ تک میر عبدالقدوس بزنجو ہی وزیراعلیٰ بلوچستان کے منصب پر رہیں گے۔