اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی اور شاندانہ گلزار کو ہائی کورٹ سے بڑا ریلیف مل گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(روزینہ علی) پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی اور شاندانہ گلزار کو اسلام آباد ہائی کورٹ سے بڑا ریلیف مل گیا، عدالت نے رہا کرنے کے ساتھ ساتھ کسی اور کیس میں بھی گرفتار کرنے سے روک دیا۔
شہریار آفریدی اور شاندانہ گلزار کا تھری ایم پی او کے آرڈر معطل کرنے اور رہائی کے معاملے میں شہریار آفریدی اور شاندانہ گلزار تاحال اسلام آباد ہائیکورٹ میں موجود ہیں، شہریار آفریدی اور شاندانہ گلزار پچھلے 6 گھنٹے سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں موجود ہیں،وہ ہائیکورٹ کے تحریری حکمنامہ کے منتظر ہیں، دونوں رہنما سماعت کے بعد سے تاحال پولیس کنٹرول روم میں موجود ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: نگران وزیراعلیٰ بلوچستان کی نامزدگی، حکومت اور اپوزیشن میں اتفاق ہو گیا
اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہریار آفریدی اور شاندانہ گلزار کو کسی اور کیس میں بھی گرفتاری سے روک دیا اور آئندہ سماعت تک اسلام آباد سے باہر جانے سے بھی روک دیا، عدالت نے ایم پی او آرڈر 28 اگست تک معطل کرکے رہائی کا حکم دیا ہے جبکہ کیس کی مزید سماعت 28 اگست کو ہو گی ۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکم جاری کیا ہے کہ شہریار آفریدی اور شاندانہ گلزار کسی قسم کا بیان میڈیا پر نہیں دیں گے، آئی جی اسلام آباد اور چیف کمشنر اسلام آباد شہریار آفریدی اور شاندانہ کی حفاظت کے ذمہ دار ہوں گے۔
واضح رہے کہ جسٹس بابر ستار کی عدالت سے تھوڑی دیر میں تحریری آرڈر جاری ہو گا، عدالتی احکامات پر شہریار آفریدی اور شاندانہ گلزار کو صبح 9:30 بجے اسلام آباد ہائیکورٹ لایا گیا تھا اور وہ دونوں فیملی کے ہمراہ اسلام آباد ہائیکورٹ پولیس کنٹرول روم میں موجود ہیں۔