موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نےاہم پیشگوئی کردی

Aug 16, 2023 | 20:38:PM

(روزینہ علی)محکمہ موسمیات  کے مطابق  شمال مشرقی   پنجاب، خطۂ پوٹھوہار ،بالائی خیبرپختونخوا ،گلگت بلتستان اور کشمیر   میں چند ایک  مقامات پر  تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ  بارش کا امکان  ہے جبکہ ملک کے بیشتر میدانی علا قوں میں موسم  گرم اور مرطوب رہے گا۔

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کے روزاسلام آباد میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے، جبکہ  چند مقامات پر بارش کی توقع ہے،خیبرپختونخوا کے بیشتر   اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا،دیر،سوات،  ایبٹ آباد ، مانسہرہ  ،پشاور اور کوہاٹ میں تیز ہواؤں  اور گرج چمک کے ساتھ بارش  ہو سکتی ہے،

 پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا،گوجرانوالہ،لاہور،سیالکوٹ، نارووال، مری  اورگلیات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش   ہو سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑا اضافہ، خریداروں نے سر پکڑ لئے

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا،سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب  اور گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے جبکہ  کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش   کا امکان ہے۔

مزیدخبریں