(24 نیوز) صوبائی دارلحکومت لاہور میں دن دیہاڑے ڈکیتی و راہزنی کی وارداتوں کا سلسلہ تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہا، جوہر ٹاؤن میں بچوں کو سکول چھوڑنے کے لئے جانے والا شہری ڈاکوؤں کے ہتھے چڑھ گیا۔
تفصیلات کےمطابق واردات منگل کی صبح 7 بج کر 20 منٹ پر شہری احمد شاہد کے ساتھ ہوئی جس کی سی سی ٹی وی فوٹج بھی منظر عام پر آ چکی ہے، جس میں واضح طور پر شہری اپنے بچوں کو پیدل سکول لے جاتا نظر آتا ہے، اسی دوران موٹر سائیکل سوار 2 ڈاکو شہری کو گن پوائنٹ پر روک کر لوٹ مار کرتے نظر آتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی رہنماؤں کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا
ملزمان شہری سے نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے، متاثرہ شہری نے اندراج مقدمہ کی درخواست تھانہ جوہر ٹاؤن میں جمع کرا دی۔