مون سون کا نیا سپیل،سیلابی صورتحال پر پی ڈی ایم اے نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(سعود بٹ)صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے مون سون کے نئے اسپیل کے پیشِ نظر الرٹ جاری کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم اے نے 23 اگست تک مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کی پیش گوئی کرتے ہوئے ممکنہ سیلاب کے خدشہ کے پیش نظر تمام امدادی محکموں کو الرٹ جاری کردیا ۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق مسلسل مون سون بارشوں سے دریاؤں میں پانی کی سطح میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔دریائے سندھ میں تربیلا کالاباغ اور چشمہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہےاوردریائے ستلج میں گنڈ ا سنگھ کے مقام پر درمیانے سے اونچے درجے کا سیلاب متوقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں:موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نےاہم پیشگوئی کردی
ترجمان پی ڈی ایم اے نےبتایا کہ دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ کے مقام پر پانی کی سطح میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے ، 17 سے 20 اگست تک ستلج میں پانی کی سطح ایک لاکھ کیوسک سے تجاوز کر جائے گی ۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید نے تمام محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کردی جبکہ پی ڈی ایم اے کنٹرول روم میں لمحہ بہ لمحہ صورتحال مانیٹر کی جارہی ہے۔