مالی سال 2023: حکومت نے کتنا قرض لیا اور بیرونی سرمایہ کاری کتنی ہوئی؟ اعدادوشمار جاری

Aug 16, 2023 | 23:14:PM

(24 نیوز)سٹیٹ بینک آف پاکستان نے مالی سال 2023  میں حکومت کی جانب سے لیےگئے قرض اور بیرونی سرمایہ کاری کے حوالے سے  تفصیلات جاری کردی ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق ملک میں مالی سال 2023ء میں 42 کروڑ 71 لاکھ ڈالرز کی بیرونی سرمایہ کاری ہوئی جو مالی سال 2022ء کے مقابلے میں77فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ نجی شعبے میں بیرونی سرمایہ کاری 7 فیصد کم ہوکر1 ارب 43 کروڑ ڈالر رہی۔ نجی شعبے میں براہ راست سرمایہ کاری 25 فیصد کم ہو کر 1 ارب 45 کروڑ 58 لاکھ ڈالر رہی۔

ایس بی پی کے اعدادو شمارکے مطابق اس دورانیے میں نجی شعبے سے 1 اعشاریہ 82 کروڑ ڈالر کی پورٹ فولیو سرمایہ کاری نکالی گئی۔ملک کے سرکاری شعبے سے مالی سال 2023ء میں 1 ارب 1 کروڑ ڈالرز نکالے گئے ہیں۔

دوسری جانب  سٹیٹ بینک کے مطابق حکومت پاکستان نے مالی سال 2023 میں 13 ہزار 7 ارب روپے قرض لیا ہے۔

ایس بی پی کے مطابق حکومت نے جون میں ایک ہزار 878 ارب روپے قرض لیا جس سے مالی سال 2023 کے اختتام پر وفاقی حکومت کا قرض 60 ہزار 849 ارب روپے ہوگیا ہے۔ حکومت کے قرض میں 38 ہزار 808 ارب روپے مقامی اور 22 ہزار 30 ارب روپے بیرونی قرض ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کیلئے خوشخبری ، جیل سے رہائی؟ وکلا نے بڑی خبر دیدی

مالی سال 2023 میں حکومت کا مقامی قرض 7 ہزار 772 ارب جبکہ بیرونی قرض 5 ہزار 284 ارب روپے بڑھا ہے۔

مزیدخبریں