دریائے چناب میں خانکی بیراج کے مقام پر درمیانے درجہ کا سیلاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(نیرعالم) دریائے چناب میں خانکی بیراج کے مقام پر پانی کی سطح بلند ہونے لگی۔
محکمہ انہار کے مطابق دریائے چناب میں خانکی بیراج کے مقام پر درمیانے درجہ کا سیلاب ہے،دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 130764 کیوسک ریکارڈ کی گئی جبکہ پانی کا اخراج 112964 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ انہار کے مطابق دریائے چناب میں خانکی بیراج پر پانی کی آمد 171329 کیوسک اورپانی کا اخراج 163215کیوسک ہے، دریائے چناب میں ہیڈ قادر آباد کے مقام پر پانی کی آمد 95878 کیوسک ریکارڈکیا گیا جبکہ پانی کا اخراج 77878 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔
وزیرآباد اگلے چند گھنٹوں کے درمیاں خانکی بیراج کے مقام پر دریائے چناب میں درمیانے درجہ کا سیلاب ہو گا۔