مشہور سپینش فٹبال سٹارلامین یمال کے والد قاتلانہ حملے میں زخمی ، ہسپتال منتقل

Aug 16, 2024 | 00:28:AM

(24نیوز )یوروکپ میں شاندار کارکردگی سے سپین کو فاتح بنانے والے نوجوان فٹبالر لامین یمال کے والد قاتلانہ حملے میں زخمی ہو گئے ۔

سپینش میڈیا کے مطابق 17 سالہ سپینش فٹبالر لامین یمال کے والد کو مبینہ طور پر کار پارکنگ میں نامعلوم افراد نے چاقو کے وار سے شدید زخمی کیا،یمال کے والد منیر نصراؤی پر بدھ کی رات بارسلونا کے شمال میں واقع ساحلی قصبے ماتارو میں حملہ کیا گیا،یمال کے والد کو تشویشناک حالت میں بارسلونا کے ہسپتال لے جایا گیا ، جہاں ان کا علاج جاری ہے، اب ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔

اسپیشن اخبار کی رپورٹ کے مطابق چاقو حملے سےایک دن پہلے  منیر کا کتے کو سیر پر لے جاتے ہوئے ایک گروپ کے ساتھ جھگڑا ہوا تھا او رپھر اس واقعہ کے چند گھنٹوں بعد ہی ایک کار پارکنگ  میں مبینہ طور پر اسی گروپ  کے افراد نے ان پر حملہ کیا،دوسری جانب پولیس نے تصدیق کی ہے کہ بدھ کو یمال کے والد پر قاتلانہ حملے کے الزام میں 3 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا جبکہ چوتھے ملزم کو جمعرات کی صبح حراست میں لیا گیا ہے،چاقو  حملے کی وجہ اب تک واضح طور پر سامنے نہیں آئی، اس حوالے سے پولیس تحقیقات کررہی ہے،واضح رہے کہ یورو کپ میں اسپین کے فٹبالر لامین یمال نے دنیا کے سامنے خود کو منوایا اور انہیں یوروکپ 2024 کا ’ینگ پلیئر آف دی ٹورنامنٹ‘ کا ایوارڈ دیا گیا تھا۔

مزیدخبریں