6.3 شدت کا زلزلہ،ہر طرف خوف وہراس پھیل گیا

Aug 16, 2024 | 09:32:AM
6.3 شدت کا زلزلہ،ہر طرف خوف وہراس پھیل گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)زلزلے قدرتی آفت ہیں جن کے باعث دنیا بھر میں لاکھوں افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ،آج تائیوان میں 6.3 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے،زلزلے کی وجہ سے ہر طرف خوف وہراس پھیل گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق زلزلے کے جھٹکے تائیوان کے مشرقی شہر ہوالین سے 34 کلومیٹر دور محسوس کئے گئے، جس سے دارالحکومت تائی پے کی عمارتیں لرز گئیں۔

تائیوان کی موسمی انتظامیہ کے مطابق زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بجکر 35 منٹ پر محسوس کیا گیا جس کی گہرائی 9.7 کلومیٹر (6.02 میل) تھی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جزیرے تائیوان میں یہ دوسرا زلزلہ محسوس کیا گیا، اس سے قبل جمعرات کو رات گئے تائیوان کے شمال مشرقی ساحل پر5.7 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔

تائیوانی حکام کے مطابق زلزلے سے فوری طور پر کسی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔