ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں سےندی نالوں میں طغیانی،الرٹ جاری

Aug 16, 2024 | 09:41:AM
ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں سےندی نالوں میں طغیانی،الرٹ جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( آئمہ خان، اشتیاق ربانی،نیرعالم) ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی  توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گرد و نواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، تلہ گنگ، جہلم اور سیالکوٹ میں بھی بارش  کی توقع ہے۔

نارووال، گجرات، گوجرانوالہ، میانوالی، سرگودھا، فیصل آباد، مری، جھنگ، چنیوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، قصور، اوکاڑہ، لاہور، ننکانہ صاحب، شیخوپورہ، بھکر، خوشاب، نورپورتھل، ساہیوال، پاکپتن، بہاولنگر، بہاولپور، رحیم یارخان اور ڈیرہ غازی خان،دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، بالاکوٹ اور ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، نوشہرہ، صوابی، چارسدہ، مردان، پشاور، کرک، مالاکنڈ، وزیرستان، کرم، لکی مروت، ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان میں بارش ہونے کا امکان ہے۔

ژوب، بارکھان، موسیٰ خیل، لورالائی، کوئٹہ، زیارت، شیرانی، قلعہ سیف اللہ، مستونگ، سبی، شیرانی، کوہلو، بولان، ہرنائی، قلعہ عبد اللہ، نصیر آباد، جھل مگسی، جعفرآباد، خضدار، لسبیلہ، قلات اور آواران میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔

 کراچی میں آج بھی وقفے وقفے سے ہلکی بارش متوقع  ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ہے  جبکہ  آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری تک جانے کا امکان ہے،ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوار ہوگیا۔کراچی میں مطلع ابرآلود ہے۔شہر میں آج بھی وقفے وقفے سے ہلکی بارش اور بوندا باندی متوقع ہے۔جنوب مغربی سمت سے 9 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں،ہوا میں نمی کا تناسب 88فیصد ہے۔

ایئرکوالٹی انڈیکس کے مطابق شہر کا فضائی معیار بہتر ہے،دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی 46 نمبر پر موجود،پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی چوتھے نمبر پر آگیا۔

 ادھر شکرگڑھ میں ندی نالوں میں طغیانی  کے باعث متعدد دیہات کا شہر سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ،علاقہ مکین گھروں تک محصور ہوکررہ گئے،نالہ بئیں میں پھنسے افراد کو ریسکیو کرلیاگیا۔
 ریسکیو کے مطابق حالیہ بارشوں سے نالہ  بئیں میں طغیانی ، درمیانے درجے کا سیلاب  ہے۔ نالہ بئیں سے 13ہزار کیوسک کا سیلابی ریلہ گزر رہا ہے۔

نالہ بئیں میں سیلابی ریلا سے چک ناہرہ کے قریب آبی کٹاؤ سے زرعی اراضی کو نقصان پہنچا ہے۔نالہ بئیں کے اطراف نشیبی علاقوں کے مکینوں کو الرٹ جاری کردیا گیا۔

مون سون بارشوں کے باعث دریائے چناب میں بھی درمیانے درجہ کا سیلاب  ہے، ہیڈ خانکی بیراج پر پانی کے بہاؤ میں اضافہ سے کئی ایکڑ اراضی زمینی کٹاؤ کی وجہ سے دریا برد ہوگئی۔

محکمہ انہار کے مطابق وزیرآباد دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 87520 کیوسک ریکارڈ کی گئی؎

وزیرآباد دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کا اخراج 69720کیوسک،وزیرآباد دریائے چناب میں خانکی بیراج پر پانی کی آمد 159494 کیوسک،وزیرآباد دریائے چناب میں خانکی بیراج کے مقام پر پانی کا اخراج 151380 کیوسک،وزیرآباد دریائے چناب میں ہیڈ قادر آباد کے مقام پر پانی کی آمد 163219 کیوسک جبکہ وزیرآباد دریائے چناب میں ہیڈ قادر آباد کے مقام پر پانی کا اخراج 145219 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

وزیرآباد خانکی بیراج اور ہیڈ قادر آباد کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے،وزیرآباد دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کی سطح میں کمی ہونے لگی۔