خلیل الرحمٰن قمر کی نامناسب ویڈیو بندوق کے زور پر خفیہ کیمروں سے کیوں بنائی گئی؟

اگر ڈرامہ نگاراورآمنہ عروج کو بندوق کے زور پر یرغمال بنایا گیاتوبندوقیں نظر کیوں ںہیں آ رہیں؟اداکارہ ژالے سرحدی کاسوال

Aug 16, 2024 | 10:23:AM
خلیل الرحمٰن قمر کی نامناسب ویڈیو بندوق کے زور پر خفیہ کیمروں سے کیوں بنائی گئی؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)اداکارہ ژالے سرحدی نے سوال کیا ہے کہ اگر معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن قمر کی وائرل ہونےوالی نامناسب ویڈیو بندوق کے زور پر بنائی گئی تو وہ صاف کیوں نہیں تھی،وہ ویڈیو خفیہ کیمروں سے کیوں بنائی گئی؟ کیمرا سامنے ہونا چاہیے تھا۔

معروف اداکارہ ژالے سرحدی ایک نجی ٹی وی کی  پوڈکاسٹ میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے مختلف معاملات سمیت خلیل الرحمٰن قمر کی ویڈیوز اور ان کے اغوا ءکےمعاملے پر بھی بات کی،اس موقع پرمعروف اداکارہ کا کہنا تھا کہ جس طرح ڈرامہ نگارکہہ رہے ہیں کہ ان کی بندوق کے زور پر ویڈیوبنائی گئی اسی طرح آمنہ عروج بھی دعوے کر رہی ہیں کہ وہ مجبور تھی،اگردونوں  کے دعوئوں کے مطابق دونوں کو بندوق کے زور پر یرغمال بنایا گیاتھاتووہ بندوقیں نظر کیوں ںہیں آ رہیں؟

ژالے سرحدی نے مزید سوال کرتے ہوئے کہا کہ لوگ بھی یہی پوچھنا چاہتے ہیں کہ اگر ڈرامہ نگار کے سر پر بندوق رکھ کر ان سے ویڈیو بنوائی گئی تو وہ صاف کیوں نہیں تھی؟جب کوئی کسی کو پیسوں کی غرض سے اغواء کرتا ہے تو وہ صاف ویڈیو بناتا ہے اور کہتا ہے پیسے دو ورنہ  گولی مار دیں گے،جس طرح تاوان کے لیے اغواء کیے گئے لوگوں کی ویڈیو ہوتی ہیں خلیل الرحمٰن قمر کی بھی اسی طرح کی کوئی ویڈیو ہوتی۔

 واضح رہے کہ گزشتہ ماہ جولائی میں خلیل الرحمٰن قمر کو ہنی ٹریپ کے ذریعے اغواء کے بعد مبینہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا ،بعد ازاں ان کی نامناسب ویڈیو بھی لیک ہوئی تھی جس  کے بارے میں خلیل الرحمٰن قمر نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ بندوق کے زور پر بنائی گئی ، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نہ صرف مرکزی ملزمہ آمنہ عروج بلکہ دیگر افراد کو بھی گرفتار کرلیا تھا جواس وقت لاہور پولیس کے پاس ریمانڈ پر ہیں اور ان کا کیس زیر سماعت ہے۔