ہارر کامیڈی فلم "اسٹری2" نے اوپننگ ڈے پر ریکارڈ 44 کروڑ کا بزنس کرلیا
اس بالی ووڈ فلم کےساتھ شردھا، راجکمارراؤ،اپارشکتی کھرانا،پنکج ترپاٹھی اورابھیشیک بنرجی کی واپسی ہوئی ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور اور راج کمار راؤ کی نئی ہارر کامیڈی فلم "اسٹری2" نے باکس آفس پر تہلکہ مچاتے ہوئے اوپننگ ڈے پر ریکارڈ 44 کروڑ کا بزنس کرکے فلمی پنڈتوں اوربزنس تجزیہ کاروں کوحیران کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 15 اگست کو بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر یہ کسی بھی ہندی فلم کا سب سے بڑا اوپننگ ڈے بزنس ہے،اس فلم کےساتھ شردھا، راجکمارراؤ،اپارشکتی کھرانا،پنکج ترپاٹھی اورابھیشیک بنرجی کی واپسی ہوئی ہے۔
"اسٹری1" کی کہانی ایک چھوٹے سے قصبے کے گرد گھومتی تھی جہاں ایک خطرناک بھوت کا بسیرا ہوتا ہے اور فلم ہارر کے ساتھ کامیڈی بھی پیش کرتی ہے،اس کے سیکوئل"اسٹری2" کا ٹیزر رواں برس جون میں ریلیز کیا گیا تھاجبکہ فلم میں بالی وڈ اسٹار اکشے کمار نے بھی خصوصی انٹری دی ہے،اس فلم کو دنیش وجان اورجیو اسٹوڈیوز نے پروڈیوس کیا ہے ۔