بالی ووڈ اسٹار رنبیرکپور کےساتھ اپنا موازنہ اچھا نہیں لگتا، شہزاد نواز

رنبیر کپور سے بڑا ہوں ، لوگوں کو کہنا چاہیے کہ وہ پاکستانی شہزاد نواز کا ورژن ہیں

Aug 16, 2024 | 11:12:AM
بالی ووڈ اسٹار رنبیرکپور کےساتھ اپنا موازنہ اچھا نہیں لگتا، شہزاد نواز
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف اداکار و فلم ساز شہزاد نواز نے بالی ووڈ اسٹار رنبیر کپور کےساتھ اپنا موازنہ کیے جانے پر ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ مجھے یہ اچھا نہیں لگتا،لوگ  رنبیر کپور کا موازنہ مجھ سے کیوں نہیں کرتے؟

میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف اداکاروفلم سازشہزاد نواز سے ایک پوڈکاسٹ میں پوچھا گیا کہ لوگ اکثر آپ کا موازنہ بھارتی اداکار رنبیرکپورسے کرتے ہیں جس پر انہوں نے ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ رنبیر کپور سے موازنہ مجھے اچھا نہیں لگتا،اس پرمجھے کسی قسم کی خوشی نہیں ہوتی اور نہ میں سن کر پُرجوش ہوتا ہوں۔

شہزاد نواز نے اس موقع پر مزید کہا کہ میں رنبیر کپور سے بڑا ہوں اور ان سے پہلے میری پیدائش ہوئی ہے، اس طرح لوگوں کو اُن کا موازنہ مجھ سے کرنا چاہیے، لوگوں کو یہ کہنا چاہیے کہ وہ پاکستانی شہزاد نواز کا ورژن ہیں،میرے مداحوں نے بھی سوشل میڈیا پر ایسے ہی تبصرے لکھے ہیں۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر پاکستانی اداکار و فلم ساز شہزاد نواز  کو "پاکستانی رنبیر کپور" یا بھارتی اداکار کا پُرانا ورژن قرار دیا جاتا ہے۔