چئیر لفٹ  دریائے سندھ میں جا گری،تمام افراد ڈوب گئے

Aug 16, 2024 | 11:14:AM
 چئیر لفٹ  دریائے سندھ میں جا گری،تمام افراد ڈوب گئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سید نعمان شاہ)اپر کوہستان میں برسین کے مقام پر چئیر لفٹ کی رسی ٹوٹنے سے لفٹ دریائے سندھ میں ڈوب گئی ۔

افسوسناک حادثے کے نتیجے میں لفٹ میں سوار تین افراد دریا میں بہہ گئے  جن کی تلاش جاری ہے۔ دریا میں گرنے والے چئیر لفٹ کے ذریعے تین افراد ایک کنارے سے دوسرے کنارے جا رہے تھے۔ پولیس کے مطابق لفٹ کو کرین کی مدد سے دریا سے نکالا جارہا ہے۔
دریا برد ہونے والوں میں نصیب ولد منظر، شیر ولد قیصر اور فدا ولد میر عالم سکنہ کہگاہ داسو شامل ہیں ۔مانسہرہ لفٹ کو کرین کی مدد سے دریا سے نکالا جارہا ہے۔