اشیا کی سمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن،بھاری سامان ضبط 

Aug 16, 2024 | 11:16:AM

(24نیوز)ملکی معیشت کی بحالی کیلئے حکومت پاکستان کے بڑے اقدامات ،سمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

4 اگست سے 11 اگست کے دوران ملک بھر سے 41.4 میٹرک ٹن چینی، 365.2 میٹرک ٹن کھاد، 345.15 میٹرک ٹن آٹا،31ہزار 9سو 51 سگریٹ کے سٹاکس، 641 کپڑے کے تھان اور 0.13 ملین لیٹر ایرانی تیل برآمد ہوا۔

متعلقہ اداروں نے کوئٹہ سے 4720 ، پشاور سے25ہزار 1سو 25 اور کراچی سے 1706 اور ملتان سے 400 سگریٹ کے سٹاکس ضبط کئے ،کراچی سے 18 کپڑے کے تھان ، ملتان سے 345 میٹرک ٹن آٹا اور 333.3 میٹرک ٹن کھاد جبکہ کوئٹہ سے 26.90 میٹرک ٹن کھاد ضبط کر لی۔

آٹا، چینی، کھاد اور تیل جیسی اہم اشیا کی سمگلنگ کے باعث عوام کو بدترین حالات کا سامنا کرنا پڑتا ہے،عوام کی سلامتی اور مستحکم معیشت کی خاطر اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کیا گیا۔

متعلقہ ادارے ملک کو مشکل وقت سے نکالنے کیلئے اسمگلنگ کیخلاف اپنی کارروائیاں جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہیں۔

مزیدخبریں