چہلم حضرت امام حسینؓ،10 اضلاع میں موبائل سروس معطل کرنے کا فیصلہ

Aug 16, 2024 | 11:27:AM

(24نیوز)چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر پنجاب کے 10 اضلاع میں موبائل سروس معطل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا جبکہ محکمہ داخلہ پنجاب نے وفاقی حکومت کو مراسلہ بھی لکھ دیا۔

چہلم امام حسینؓ کے موقع پر پنجاب کے 10 اضلاع میں جزوی طور پر موبائل سروس معطل کی جائے گئی، اس حوالے سے محکمہ داخلہ پنجاب نے پولیس کی درخواست پر وفاقی حکومت کو مراسلہ لکھ دیا،مراسلے میں جلوس اور مجالس کے علاقوں میں موبائل سروس جزوی طور پر معطل کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

ترجمان محکمہ داخلہ کے مطابق پنجاب کے 10 اضلاع میں صبح 5 سے رات 11 بجے تک موبائل سروس بند رہے گی، راولپنڈی، جھنگ، لیہ، سرگودھا، بھکر اور میانوالی، گجرات، گوجرانولہ، چکوال اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں موبائل سروس جزوی بند ہوگی،لاہور سمیت پنجاب کے دیگر تمام اضلاع میں موبائل فون سروس بحال رہے گی، امن و امان کے قیام کے لیے مخصوص مقامات پر موبائل سروس معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں