(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن نے تمام شادی شدہ جوڑوں کو زندگی میں رومانس قائم رکھنے کے لیےایک دلچسپ مشورہ دیاہے۔
امیتابھ بچن کے پروگرام"کون بنے گا کروڑ پتی" میں ایک میاں بیوی آئے ہوئے تھے،شوہر نے بتایا کہ وہ دونوں25 سال سے شادی شدہ ہیں اور دونوں ایک دوسرے سے بہت محبت کرتے ہیں، وہ جہاں جاتے ہیں ریلز (مختصر ویڈیو) بنالیتے ہیں،اس پر امیتابھ بچن نے کہاکہ یہ آپ نے بہت اچھا آئیڈیا دیا، میرا بھی یہی مشورہ ہے کہ رشتے میں رومانس کو قائم رکھنے کے لیے میاں بیوی کو چاہیے کہ جہاں جائیں وہاں ویڈیو بنالیں یعنی گھومنے جائیں تو ریل لازمی بنائیں۔
امیتابھ بچن کے بیٹےابھیشیک بچن اور ایشوریارائے کے درمیان طلاق کی افواہیں گزشتہ ایک سال سے سرگرم ہیں کیونکہ دونوں کو ہر تقریب میں علیحدہ علیحدہ شرکت کرتے دیکھا گیا ہے , دونوں کی جانب سے اختیار کی جانے والی خاموشی ان کے مداحوں کے لیے تشویش کاباعث ہے،تاہم کچھ روزقبل "ٹائمز آف انڈیا" کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیاتھا کہ ابھیشیک بچن نے بالی وڈ یوکے میڈیا کو انٹرویو دیاتوان سے گردش کرنےوالی طلاق کی خبروں سے متعلق بھی سوال کیا گیا جس پر ابھیشیک بچن نے کہااس حوالے سے میرے پاس زیادہ کچھ کہنے کو نہیں ہے، آپ لوگ خبر کو کوئی اور رنگ ہی دے دیتے ہیں، ظاہر ہے میں سمجھتا ہوں کہ ایسا کیوں ہوتا ہے،اس دوران اداکار نے اپنی شادی کی انگوٹھی دکھاتے ہوئے کہاکہ دیکھیں میں اب تک شادی شدہ ہوں۔