رواں سال 4 سپر مون کا نظارہ کیا جا سکے گا

Aug 16, 2024 | 12:23:PM
رواں سال 4 سپر مون کا نظارہ کیا جا سکے گا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) رواں سال میں بالترتیب 4 سپر مون دیکھے جا سکیں گے۔

خبر ایجنسی کے مطابق دنیا بھر میں لوگ سپر مون کے نظارے سے محظوظ ہوسکیں گے۔

رواں سال کا پہلا سپر مون 19 اگست یعنی پیر کے روز ہوگا اور آئندہ پیر کو پورا چاند معمول سے زیادہ روشن اور زمین سے قریب ہوگا۔

 سپرمون رات کو آسمان میں نسبتاً بڑا اور روشن دکھائی دیتا ہے جب کہ ستمبر میں سپر مون جزوی چاند گرہن کے ساتھ ہوگا، اکتوبر میں تیسرا اور نومبر میں رواں سال کا چوتھا اور آخری سپر مون دیکھا جائے گا۔