بجلی کی قیمتیں نا قابل برداشت،ہر کوئی پریشان ہے: گوہر اعجاز 

آئی پی پیز معاہدوں کی وجہ سے گھریلو ، کمرشل ، صنعتی اور زرعی صارفین کا جینا محال ہوچکا ,ہم اداروں ، حکومت اور سپریم کورٹ کی جانب دیکھ رہے ہیں:سابق نگران وزیر تجارت و صنعت

Aug 16, 2024 | 12:54:PM

(24نیوز)سابق نگران وزیر تجارت و صنعت گوہر اعجاز نے کہا کہ جمعہ کے روز بجلی کے بلوں سے پریشان 25 کروڑ پاکستانیوں کیلئے دعا کی جائے ،ہر شہری 40 آئی پی پیز فیملیز کے معاہدوں کے باعث شدید پریشان ہے۔

گوہر اعجاز کا کہنا تھا کہ آئی پی پیز معاہدوں کی وجہ سے گھریلو ، کمرشل ، صنعتی اور زرعی صارفین کا جینا محال ہوچکا ہے،ہم اداروں ، حکومت اور سپریم کورٹ کی جانب دیکھ رہے ہیں،صارفین کو آئی پی پیز کی کیپسٹی پیمنٹس سے بچایا جائے،پاور سیکٹر میں بد انتظامی اور نا اہلی کے باعث بجلی کی قیمتیں نا قابل برداشت ہو چکی ہیں۔

مزیدخبریں