ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن, پرویز الہٰی کی حاضری معافی کی درخواست منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)لاہور کی احتساب عدالت نے ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن ریفرنس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالہیٰ کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 28 اگست تک ملتوی کردی۔
احتساب عدالت لاہور کے جج زبیر شہزاد کیانی نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہی سمیت دیگر کے خلاف ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن ریفرنس پر سماعت کی۔
چودھری پرویز الہیٰ کی جانب سے حاضری معافی کی درخواست دائر کی گئی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ پرویز الہیٰ کی طبعیت ناساز ہے، عدالت ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرے۔
نیب کی جانب سے عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ پرویزالہیٰ کو انکوئری ریکارڈ دینے کے حوالے سے احتساب عدالت کا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔
بعدازاں عدالت نے پرویز الہیٰ کی جانب سے حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 28 اگست تک ملتوی کردی۔