فوجی افسروں کی گرفتاری کے معاملے پر امریکا بھی بول پڑا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)پاکستان میں گرفتار فوجی افسروں کے معاملے پر امریکا بھی بول پڑا۔پینٹا گون کے ترجمان کا کہنا تھا کہ فوجی افسروں کی گرفتاری کامعاملہ پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے۔
ترجمان پینٹاگون سبرینا سنگھ نےپریس بریفنگ میں کہا ہے کہ پاکستان میں فوجی افسروں سے متعلق رپوٹس سےآگاہ ہیں، فوجی افسروں کی گرفتاری کامعاملہ پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے۔
ترجمان پینٹاگون نےکہا آپ جانتےہیں پاکستان اور امریکا کی مضبوط شراکت داری ہے دونوں ملکوں کی فوجی اور سیاسی قیادت میں باہمی دلچسپی کےاموربات ہوتی رہتی ہے۔امریکا پاکستان کے ساتھ کام کرنےکیلئے پرعزم ہے،علاقائی سلامتی اور مشترکہ اہداف کے حصول کیلئے پاکستان کی مدد کرتے رہیں گے۔
یاد رہے کہ ٹاپ سٹی کیس میں سابق ڈی جی آئی ایس آئی لفٹیننٹ جنرل(ر)فیض حمید پاک فوج کی تحویل میں ہیں۔اس کے علاوہ عمران خان اور لفٹیننٹ جنرل(ر)فیض حمید کے درمیان رابطہ کار وں کا کردار ادا کرنے والے 2 ریٹائرڈ بریگیڈئرزاور ایک کرنل بھی فوجی تحویل میں ہیں ۔